گرمی کے شدید موسم میں چہرے کی جلد کی کیسے حفاظت کی جائے؟ ؟ ؟

چہرے کی جلد ہر موسم میں مختلف تبدیلیوں سے گزرتی ہے۔ اس کی خوب صورتی پر گرمی کا موسم بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔

موسم گرما میں جلد کی حفاظت موسم سرما کے مقابلے میں نسبتاً مشکل ہے، کیوں کہ جلد کو پانی کی کمی کے ساتھ ساتھ سورج کی حدت، روشنی اور تیز شعاعوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے باعث اس کی نمی ختم ہو جاتی ہے اور تروتازگی حاصل کرنے کے لیے بار بار تگ و دو کرنی پڑتی ہے۔

اس موسم میں چہرے کی نرم وملائم جلد کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوجاتا ہے۔ چہرے کا حسن اور تازگی برقرار رکھنے کے لیے بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس موسم میں خواتین کی جلد اور بالخصوص چہرے کی جلد کھردری ہوکر اپنی چمک اور کشش کھو بیٹھتی ہے، کیوں کہ چہرے کی نازک جلد گرمی کی سختی برداشت کرنے میں ناکام رہتی ہے اور جلد ہی اس کے سامنے ہمت ہار جاتی ہے۔

کلینزنگ:

دھول، مٹی، گرد و غبار، دھوئیں وغیرہ سے جلد کے مسام بند ہو جاتے ہیں۔ ان کی صفائی ازحد ضروری ہے تاکہ کیل مہاسے پیدا نہ ہونے پائیں۔ چہرے کی کلینزنگ کے لیے اچھے اور معیاری کلینزر کا انتخاب کریں۔انتخاب میں رہنمائی کے لئیے آپ کو کچھ بہترین کلینزر کا مشورہ دوں گی۔

⁦☑️⁩Optimals even out foaming cleanser

⁦☑️⁩Optimals Hydra Matte balancing gel wash

⁦☑️⁩Pure 2 in 1 face wash & scrub

⁦☑️⁩Novage Supreme Gel Cleansers

ٹونر:

ٹونر استعمال کرنے کے بہت سے فوائد ہیں اور اس کا استعمال آپ کی سکن کی بہت سی پریشانیوں کو دور کرتی ہیں ۔جیسے کے آانکھوں کے نیچے ہلکے خشک جلد، رینکلز، اور داغ دبے اور دانے اور ان لوگوں کے لیے جن کی جلد سانولی ہو جاتی ہے۔ اور چہرے کے پورز کھلے ہو ۔ ایسے لوگوں کے لیے یہ ٹونر بہت بہترین کام کرتا ہے۔ اور اس کا استعمال آپ کو بہت سے فوائد دیتا ہے۔ خوبصورتی دیتا ہے ۔ اور اس سے آپ کی سکن فریش رہتی ہے ۔اور گلو کرتی ہے ۔

یہ دانے اور سکن کے مسائل کیوں آتے ہیں کس وجہ سے آتے ہیں ۔ اور ان سب مسائل کو ہم حل کرتے ہیں اور یہ سارے مسائل ختم کر دیتے ہیں ہمیشہ اپنی جلد کے مطابق ٹونر کا انتخاب کریں۔

اسکرب کرنا:

اکثر خواتین فیشل تو پابندی سے کرتی ہیں، مگر وہ اسکرب کرنا بھول جاتی ہیں۔ اسکرب سے مراد ہے کہ جلد کو ذرا سختی سے صاف کرنا ہے۔ یہی وہ طریقہ ہے جو آپ کے چہرے کو تروتازہ بناتا ہے۔ اس طریقے سے مردہ خلیات نکل جاتے ہیں۔

ہفتے میں ایک بار اسکرب کرنا ضروری ہے۔ چہرے کی جلد کے لیے خواتین ہمیشہ نرم اسکرب استعمال کریں، کیوں کہ سخت اسکرب کا استعمال جلد کو فائدے کے بجائے نقصان پہنچا سکتا ہے

Optimals Exfoliating Face Scrub

آئی کریم اور سن اسکرین:

ماہرین حسن اکثر گرمیوں میں آئی کریم کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔آنکھوں کے اردگرد کی جلد نہایت نازک ہوتی ہے اور یہ جھریوں کا جلد نشانہ بنتی ہے۔ آئی کریم اس حصے کی حفاظت کرتی ہے۔ خصوصاً موسم گرما میں دھوپ کی تمازت، گرمی، لو سے بچنے کے لیے سن گلاسز کے ساتھ ساتھ آئی کریم کا بھی باہر نکلنے سے پہلے ضرور استعمال کریں۔ موسم گرما میں سن اسکرین کا استعمال جلد کے لیے انتہائی ضروری ہے جھریوں کی سب سے پہلی وجہ سورج کی مضر شعاعیں ہی ہوتی ہیں لہٰذا سن اسکرین کا استعمال ابتدائی عمر سے شروع کردینا چاہیے۔ اس کے استعمال سے غفلت نہیں برتنی چاہیے۔ہمیشہ جلد کی مناسبت سےاچھی بیوٹی کنسلٹنٹ سے مشورہ کے بعد اس کا انتخاب کریں

ماسک:

چہرے کے لیے ماسک بھی بے حد ضروری اور اہم ہے۔ خصوصاً موسم گرما میں اس کی افادیت چہرے پر نکھار لاتی ہے۔ ہربل ماسک چہرے کے لیے بہترین ہیں۔ یہ اسکرب کا کام بھی کرتے ہیں۔چہرے کی ڈیپ کلینزنگ کر کے پورز کی گہرائی تک صفائی کرتا ہے۔پورز کا سائز کم کرنے میں بہت معاون ہے۔چہرے کی جلد کو ٹھنڈا رکھتا ہے جس سے جلد پر تازگی کا احساس رہتا ہے۔

Pure Detect Technology Black heads Clarifying Mask

Leave your comment